MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مالی :4 سال قبل اغوا ہونیوالی غیرملکی خاتون رہا،اغوا کیوں ہوئی چونکا دینے والے انکشاف

1 304

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بماکو (مسائل نیوز) مالی اور برکینا فاسو کی سرحد سے 7 فروری 2017 کو اغوا ہونے والی کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ نن گلوریا سیسلیا کو بالآخر چار سال بعد اغواء کاروں نے رہا کردیا . باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلوریا سیسلیا ایک مشنری سے منسلک تھیں اور شورش زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف تھیں کہ انہیں مالی اور برکینا فاسو کی سرحد سے 7 فروری 2017 کو اغوا کر لیا گیا تھا تاہم اب چار سالوں کے طویل عرصے کے بعد انہیں رہائی مل گئی ہے- اس ضمن میں ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نن سسٹر گلوریا کی رہائی کئی انٹیلی جنس سروسز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں .

 

مالی کے صدارتی محل کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں نن گلوریا سیسلیا کو رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت اور بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا- دوسری جانب اس موقع پر سسٹر گلوریا نے کہا کہ میں مالی کے صدر اور تمام شہریوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے میری رہائی کے لیے کوششیں کیں اللہ انھیں برکت دے اور سلامت رکھے . سسٹر گلوریا سیسلیا کی ایک ساتھی نے اغوا کی روداد سناتے ہوئے بتایا اغوا کار دیگر دو نسبتاً کم عمر خاتوں راہبوں کو لے کر جارہے تھے تاہم سسٹر نے بچیوں کی جگہ خود کو اغوا کاروں کے سامنے پیش کیا تھا . . .

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (سی ٹی ڈی)کے عملے نے کراچی میں ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو شہریوں کو اغوا کرنے اور ان سے بھتہ لینے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.