بلوچستان آتے ہی سیاسی ماحول ٹھنڈا پڑھ گیا،نواب رئیسانی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان آتے ہی سیاسی ماحول ٹھنڈا پڑھ گیا،امتحانات میں گریس نمبرز کاسنتے تھے آج پہلی دفعہ جام کمال کو 15دن کاگریس پریڈملنے کا سن رہے ہیں وزیراعلیٰ کے جنبش میں ہونے سے آفیسران نے بھی فائلیں ٹیبل پررکھ دیں ،تحریک عدم اعتماد کی سمری میں غلطیوں کا گورنر کو پتہ نہیں ہوتا یہ سیکرٹری قانون کاکام ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ویب ڈیسکسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاکہ میرے بلوچستان آتے ہی چیزیں خاموش پڑھ گئیں جبکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد دفاتر میں بھی کام نہیں ہورہا آفیسران کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ جنبش میں ہے تو وہ بھی فائلیں رکھ دیتے ہیں ناراض ارکان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاکہ کہیں پڑھا تھاکہ جام کمال کو 15دن کی مہلت ملی ہے گریس مہلت آج سن رہے ہیں پہلے تو امتحانات میں گریس نمبرز سننے کو ملتے تھے گریس پریڈ کاپتہ نہیں جبکہ تحریک عدم اعتماد میں بھی تکنیکی غلطیاں نکالی گئی ہے لیکن ہمیں پتہ نہیں کہ ایسی کونسی تکنیکی غلطیاں نکالی گئی ہے گورنر ہاﺅس سے جب سمری اسمبلی سیکرٹریٹ بھیجی گئی ہے تو اخبار میں آنا چاہےے کہ سمری میں فلاں تیکنیکی غلطی پائی گئی ہے اسمبلی سیکرٹریٹ سے بھیجی گئی سمری میں غلطیوں کا گورنر کو پتہ نہیں یہ سیکرٹری قانون دیکھتاہے گورنر کو کیا پتہ ہے کہ سمری میں کیا غلطی ہے ؟۔