چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھارت سے تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ
اسلام آباد (مسائل نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھارت سے تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ
بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام خط لکھا ہے
- Advertisement -
اوم بریلہ نے صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے تقریبات 4 اور 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوں گی ،بھارتی صدر رام ناتھ کوند تقریبات کا افتتاح کریں گے تقریبات کے اختتامی سیشن سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 5 دسمبر کو خطاب کریں گے خط میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھارت کی سب سے پرانی پارلیمانی کمیٹی ہے، اعزاز کی بات ہو گی کہ کمیٹی کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں،ہمارے لیے باعث اعزاز ہو گا اگر اس تاریخی موقع پر آپ بھارتی پارلیمنٹ کے مہمان بنیں،
بھارت میں ہونیوالی تقریب میں شرکت کرنی ہے یا نہیں اس حوالہ سے مشاورت جاری ہے، ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،
[…] مکرمہ(مسائل نیوز) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو غلاف کعبہ کی تیاریوں میں حصہ لینے کا شرف حاصل […]