اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا میں بیانیہ کی جنگ جاری ہے، قومی سلامتی معیشت کے ساتھ وابستہ ہے،حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے، مشنز کے ذریعے فراہم کردہ قونصلر خدمات ہماری خصوصی ذمہ داری ہے، انہوںنے کہاکہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عزت دینے اور ان کی خدمت کےلئے پرعزم ہے، تعلیم و تربیت کو ملک کی بے لوث خدمت کیلئے بروئے کار لانے کی کوشش کریں،ڈیجیٹل دور کے چیلنجز کو ذہن میں رکھیں اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، بطور سفارتکار اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کوشاں رہیں،
- Advertisement -
آپ پاکستان کے دفاع کی پہلی لائن کا حصہ بنیں گے، آپ کو بہتر وسائل والے مخالفین کے ساتھ دانشمندی سے مقابلہ کرنا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فارن سروس اکیڈمی میں منعقدہ پروبیشنرز کی پاسنگ آو¿ٹ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مجھے 41ویں خصوصی سفارتی کورس کی پاسنگ آوٹ تقریب میں شرکت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے،میں فارغ التحصیل افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ واقعی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل فارن سروس اکیڈمی اور ان کی ٹیم کو اس تربیتی کورس کے بہترین انتظام کرنے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوںنے کہاکہ اپنی تربیت کی تکمیل کے بعد، آپ وزارت خارجہ میں شامل ہونے جا رہے ہیں، آپ نے اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ او آئی سی کے دوران مختصر وقت میں قابل تعریف کام کیا جس کی میں نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں تعریف کی،جیسا کہ آپ باقاعدہ طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں، میں اس موقع پر آپ کی توجہ بعض اہم نکات کی جانب مبذول کروانا ضروری سمجھتا ہوں۔