MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اتحادیوں کو اعتماد میں لینگے‘ شفقت محمود

0 509

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن جماعتوںکی قیادت کے ماضی سے واقف ہیں اس لئے وہ ان کی کسی تحریک کا ایندھن بنیں گے اور نہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں دیں گے ، تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت عوام سے رابطہ کر رہی ہے ، جس طرح منڈی بہاﺅ الدین میں فقید المثال جلسہ منعقد کیا گیا باقی اضلاع میں بھی اسی طرز کے اجتماعات ہوں گے ، جہانگیر ترین نے کبھی بھی تحریک انصاف کے خلاف کوئی بیان بازی نہیں کی وہ اپنے ساتھیوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں

- Advertisement -

جس میں کوئی برائی نہیں ،اتحادیوںسے رابطے ہیں ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی انہیں اعتماد میں لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاﺅس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں ، صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو، سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب مسرت جمشید چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ فیصل آباد پہنچنے پر پنجاب کی قیادت کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

پنجاب کی قیادت نے بعد ازاں اراکین اسمبلی، پارٹی رہنماﺅں اور ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملاقات کی جس میں پارٹی امور ، تنظیم سازی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف نے منڈی بہاﺅ الدین میں فقید المثال جلسہ منعقد کیا جس سے یہ ظاہر ہو گیا جس سے اپوزیشن کا یہ پراپیگنڈا کہ حکومت آج گئی یا کل وہ دفن ہو گیا ہے ، انہیں معلوم ہو گیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.