MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میرپور آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر لیں

1 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)آزاد جموں کشمیر کے میر پور ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سب سے زیادہ 340 نشستیں حاصل کی ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق مسلم لیگ ن 215، پیپلز پارٹی 131، آزاد امیدوار 284، مسلم کانفرنس اور ٹی ایل پی8، 8، جماعتِ اسلامی 1 نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔میر پور ڈویژن کی ضلع کونسلز میں پی ٹی آئی کے 53، ن لیگ کے 23، پی پی کے 19 اور 16 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔میر پور ڈویژن کی یونین کونسلز میں پی ٹی آئی کے 246، 230 آزاد امیدوار، ن لیگ کے 165، پی پی کے 104، ٹی ایل پی کے 8، مسلم کانفرنس کے 6 اور جماعتِ اسلامی کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میں بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.