MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی وی پرملنے والی خبروں پر چلوں تو میری زندگی ختم ہوجائے گی، شوکت ترین

1 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ ٹی وی پر ملنے والی خبروں پر چلوں تو میری زندگی ختم ہو جائے گی،میثاق معیشت کی بات الیکشن سمیت جامع تناظرمیں کی، نئی حکومت اوراپوزیشن بیٹھ کربات کرے، ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ پر چھوڑنا تحریک انصاف کا نہیں آئی ایم ایف کا فیصلہ تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایف آئی اے میں اس لئے نہیں جا رہاکیونکہ میرے پاس نوٹس نہیں ، ٹی وی پرملنے والی خبروں پرچلوں تومیری زندگی ختم ہوجائے گی، ایف آئی اے کوکہاہے نوٹس بھیج دیں ضرور جائوں گا۔انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت کی بات الیکشن سمیت جامع تناظرمیں کی، نئی حکومت اوراپوزیشن بیٹھ کربات کرے، میرا کمیٹی میں رویہ تعاون والا رہا۔
ڈالر کی قیمت کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ حکومت مارکیٹ کو توقع کے مطابق روڈ میپ دے ، لوگوں کے اعتماد کیلئے ڈالر کے ذخائر کا پوچھا ،ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ پر چھوڑنا تحریک انصاف کا فیصلہ نہیں تھا ، ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ پر چھوڑنا آئی ایم ایف کا فیصلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ روپے کومتوازن کرنا پڑتا ہے سٹیٹ بینک کومارکیٹ میں ڈالر ڈالنے پڑتے ہیں ، پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے روپے کی قدر بغیر کنٹرول گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ معاشی حالات سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہیں، موجودہ حکومت بھی کہتی ہے سیاسی عدم استحکام سے معاشی حالات خراب ہوئے ، واحد حل انتخابات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے جب ہم یہ پیش گوئی کر رہے تھے کہ معیشت شدید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.