ریاست قانون ماننے والوں کی محافظ ہے، پرامن بلوچستان کیلئے مفاہمت اور مزاحمت کے دونوں اختیارات استعمال کریں گے: میر ظہور بلیدی
کوئٹہ (مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیرپلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی عملداری تسلیم کرنے والے ہر شہری کو سہولت اور تحفظ فراہم کرے اور معاشرے میں ہر فرد کو باعزت اور کارآمد شہری بننے کا موقع دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انتظامی طور پر پرامن بلوچستان یقینی بنانے کے لیے مفاہمت اور مزاحمت کے دونوں اختیارات استعمال کرے گی تاکہ صوبے میں امن و امان قائم رہے اور ہر شہری کو اپنے حقوق کے تحفظ کا یقین ہو۔