MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماضی میں باڈی شیمنگ کا نشانہ بن چکی، پریانکا چوپڑا بھی کھل کر بول پڑیں

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا گیا، پریانکا نے کہا کہ وہ اس گھٹیا ترین بات پر اپنے شوہر کے سامنے رو پڑیں۔

پریانکا چوپڑاجو کہ ہرموضوع پر بات کرتیں ہیں بلکہ کھل کر اظہار کرتیں ہیں۔حال ہی میں سابق مس ورلڈ نے انکشاف کیا کہ کسی نے انہیں موٹا ہونے کی وجہ سے بہت ہی گری ہوئیں باتیں سنا پڑیں۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ یہ باتیں ان کے لئے اتنی تکلیف دہ تھیں جو کہ ان کے لئے سننا بھی مشکل ہوگیا۔پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ایک شخص نے وہ ماڈل سائز نہیں ہیں ۔ اس نازیبا تبصرہ نے اداکارہ کو بےحدتکلیف پہنچائی۔

- Advertisement -

موٹاپے پر کیے جانے والے تبصرے کا ذکر جب پریانکا نےاپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کیا تو پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر رو پڑیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی بارایسا ہوا ہے کہ ان کی باتوں کا غلط مطلب لیا جاتا ہے۔ لوگوں نے ناصرف ان کے بارے میں بلکہ ان کی بیٹی اورخاندان کے افراد کے بارے میں بھی بری بری باتیں کہیں۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض اوقات لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ جس انسان کو نازیبا باتیں کہی جاتیں ہیں وہ بھی انسان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.