MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں، نجم سیٹھی

1 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے مفت پاسز مانگنے والوں سے ذاتی طور پر درخواست کی ہے کہ اگلے ماہ سے شیڈول پی ایس ایل میچز کے فری ٹکٹس یا پاسز کی ڈیمانڈ نہ کریں۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طرف سے پی سی بی کے آڈٹ میں وارننگ دی ہے کہ مفت پاسز کی روایت کو ختم کرنا ہو گا۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے کوئی بھی کھلاڑی، کوچ کی سفارش کے ساتھ ملازمت سمیت کسی بھی بینفٹ کے لیے رجوع بھی نہ کریں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور ہم اس طرح کی چیزوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں کھلاڑیوں کے ہوٹل کیلئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.