MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرپشن کے الزام پر کابینہ سے ہٹائے گئے شرجیل میمن ایک بار پھر صوبائی وزیر بن گئے

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) کرپشن کے الزام پر کابینہ سے ہٹائے گئے شرجیل میمن ایک بار پھر صوبائی وزیر بن گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا ، گورنرہاؤس میں شرجیل میمن کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بھی شرکت کی ، تقریب میں شرجیل میمن نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھایا ، قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے شرجیل میمن سے وزارت کا حلف لیا۔
بتایا گیا ہے کہ حلف برداری کی اس تقریب میں صوبائی وزرا،مشیران، معاونین خصوصی، صوبائی سیکریٹریزشریک ہوئے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل انعام کو صوبائی وزیر کا حلف لینے پرمبارکباد دی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روزسندھ کابینہ میں تبدیلی کردی گئی اور وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کو کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو کابینہ میں شامل کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ کا قلمدان فی الحال وزیراعلیٰ سندھ کے پاس رہے گا ، پی پی قیادت کی ہدایت پر شرجیل میمن کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، پی پی قیادت نے شرجیل میمن کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دینے کی ہدایت کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ کابینہ میں مزید وزراء کے محکموں کی تبدیلی بھی متوقع ہے کیوں کہ ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت میں شمولیت مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مشروط کی ہے ، ایم کیوایم کی صوبائی کابینہ میں شمولیت کی صورت میں پی پی کے مزید 2 وزرا اور ایک مشیر کو ہٹایا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان 3 وزیر اور ایک مشیر سندھ کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست کررہی ہے اور پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو 2 وزیر ،ایک مشیر اور 2 معاونین خصوصی دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.