MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کی اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

6 967

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر لیپ ٹاپ اور بلا سود قرض کی فراہمی کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے

- Advertisement -

جس کے تحت وزیراعظم شہباز شریف لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ای روزگار، ای لرننگ، لیپ ٹاپ اسکیم اور دیگر پروگرامز پر کام کیاگیا ہے،4سالوں میں5لاکھ کے قریب لیپ ٹاپ بانٹے گئے اور رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے جبکہ بلوچستان کیلئے لیپ ٹاپ کوٹہ ڈبل کردیا ہے، اس کے علاوہ لیپ ٹاپ ٹرانس جینڈرز کو بھی دئیے جائیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ شہباز شریف کے نزدیک نوجوانوں کا روزگار سب سے اہم ہے، حکومت نے ایک سال میں 20لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس اینڈ ایگری کلچر لونز کی تمام اپروولز ہوگئی ہیں،5لاکھ سے اوپرکا قرضہ آسان شرائط پرفراہم کیا جائیگا اور قرضے کا مقصد کاروبار کو فروغ دینا ہے، بچے اس طرح کے کاروبار شروع کریں کہ دوسروں کو روزگارکے مواقع ملیں جبکہ خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔شیزا فاطمہ نے کہاکہ عمران خان نے ڈپارٹمنٹ اسپورٹس بند کردی تھیں، اسے بحال کیاگیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. Juma Khan abro says

    Balochistan doesn’t have any facilities where children can get their education and they don’t even get any laptop, here children don’t even get books. To fulfill the pre

  2. farooq Khan says

    my name is farooq I live in kohlu

  3. farooq Khan says

    I am appreciated the laptop in this program of Balochistan

  4. farooq Khan says

    I am like the laptop in this program of Balochistan

  5. Firdos says

    میں ایک اسٹوڈنٹ ہوں مجھے اس کی ضرورت ہے

  6. Firdos says

    Very nice

Leave A Reply

Your email address will not be published.