MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سرکاری تحائف کی مارکیٹ میں فروخت ملکی بدنامی قرار

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری تحائف کی مارکیٹ میں فروخت کو ملکی بدنامی قرار دیا۔سماء نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ تحائف لیے جانے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا۔شہباز شریف جلد کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحقیقات کرائیں تو انتقامی کارروائی کا تاثر ابھرے گا۔نیب یا ایف آئی اے تحقیقات کرے، ریکارڈ اور شواہد فراہم کیے جائیں۔لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ یہ معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوا دیا جائے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں کنفرم کر سکتا ہوں سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرونِ ملک بیچے۔

- Advertisement -

اس بات کا انکشاف گزشتہ روز وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہائوس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ان قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلیٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانے میں جمع کرا دیا تھا، مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان پر الزامات کے ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ عمران خان پر کیسے الزامات لگائے جائیں۔ فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ اس وقت کے وزیراعظم نے حکومت سے خریدلی، عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو اس میں کیا جرم ہی ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آیا کہ شہباز شریف کا الزام ہے کیا شہباز شریف کنفیوژہیں ان کو سمجھ نہیں آ رہا کہ عمران خان پر کیسے الزامات لگائیں۔
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا 10کروڑ کی، اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض نہیں بنتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.