MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ا ٹزم میں مبتلا شخص دنیا کا طاقتور ترین انسان بن گیا

1 580

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک )امریکا ٹام اسٹولٹمین نامی شخص نے 210 کلوگرام وزن اٹھا کر دنیا کے طاقتور ترین ا دمی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔سی این این کے مطابق مقابلہ دنیا بھر سے بلائے گئے کھلاڑیوں کے درمیان تھا جو ا خر میں ہوتے ہوتے دو کھلاڑیوں کے درمیان قرار ہونا پایا۔ ایک سابق دنیا کے طاقتور ترین انسان کا اعزاز رکھنے والے بریان شا تھے اور دوسرے خود 27 سالہ اسٹولٹمین جن کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے ہے۔

- Advertisement -

مقابلے میں 210 کلو وزنی پتھر کو ایک جگہ سے اٹھا کر مختص مقام پر رکھنا تھا اور یہ بازی ٹام لے گئے۔ پتھر کو معین کردہ جگہ پر رکھنے کے بعد تھکن سے چور ٹام اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔لیوک جو کہ ٹام کے بھائی ہیں اور جو مقابلے میں ساتوویں پوزیشن پر ا ئے تھے، نے ٹام کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ لیوک نے بعد میں بتایا کہ ہم دونوں گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے تھے اور ا پس میں بات کررہے تھے۔

یہ لمحہ ہماری زندگی کا سب سے خاص لمحہ تھا۔ٹام اسٹولٹمین ا ٹزم کا شکار ہیں۔ ا ٹزم ایک ایسا نفسیاتی مرض ہے جس میں مریض کو عام سماجی رابطوں میں بھی سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور وہ لوگوں سے الگ تھلگ رہنے کو پسند کرتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.