MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف پاکستانی اداکارہ تارا محمود نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟وجہ سامنے آ گئی

0 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ان سے جب شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو تارا محمود نے بتایا کہ انہیں کبھی شادی کی خواہش محسوس نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے خوش قسمت رہی ہوں، مجھے کبھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رہی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ملنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز رکھی، تعلیم حاصل کرنے امریکا گئی اور جب وہاں سے واپس آئی تو میری اولین ترجیح میرا کیرئیر رہا۔

تاہم اب جب اداکارہ اپنی زندگی کے ایک خاص موڑ پر پہنچ چکی ہیں، تو ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس حوالے سے سوچ رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہونا چاہیے، کسی کو یہ فیصلہ معاشرے کے دباؤ میں آکر نہیں کرنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.