بلوچستان میں ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات تیار، نوٹیفکیشن جلد متوقع۔
کوئٹہ(مسائل نیوز)حکومت بلوچستان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں انتظامی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات تیار کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاغی، نوشکی، قلات، سوراب، خضدار، آواران، گوادر اور چمن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے عہدوں پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ یہ تبادلے انتظامی کارکردگی میں بہتری اور ضلعی نظم و نسق کو مؤثر بنانے کے پیشِ نظر کیے جارہے ہیں۔
- Advertisement -
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق مجوزہ فہرست کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں نئے افسران اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی فعالیت بڑھانا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید شفاف و مؤثر بنانا ہے۔