MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پارٹی سے غلطیاں ہوئیں ، عمران خان کی حد تک بدنیتی کا عنصر نہیں

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سینئر ایڈووکیٹ حامد خان کا کہنا ہے کہ پارٹی سے غلطیاں ہوئیں ، عمران خان کی حد تک بدنیتی کا عنصر نہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر ایڈووکیٹ حامد خان کا کہنا ہے کہ پارٹی اور ہماری فنانشل ٹیم سے غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن عمران خان کی حد تک میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی بدنیتی کا عنصر تھا،پارٹی تحلیل کرنا یا کسی کو نااہل کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے پہلا فیصلہ ہے ابھی تو بہت سارے عدالتی فیصلے ہونے باقی ہیں۔ابھی تو معاملہ ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ تک جا سکتا ہے کیونکہ عمران خان اور تحریک انصاف کا یہ حق ہے کہ وہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹھائیں۔ابھی تو انہوں نے شوکاز نوٹس کا بھی جواب دینا ہے اس لیے بہت ساری باتیں قبل از وقت ہوں گی۔
ابھی اور معاملات کو بھی سامنے آنے دیں تاکہ پھر کوئی بات حمتمی طور پر کہی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بالکل اس میں غلطیاں اور کوتاہیاں نظر آتی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کیں کو بدنیتی کا عنصر ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ ناں ہو۔سوال کہ ایسا کیا نظر آیا ہے وفاقی حکومت کو کہ وہ یہ سوچ بیٹھی ہے کہ ہم ان کے خلاف ڈیکلریشن بھی کر دیں گے جس پر حامد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر ایسا کرے گی تو بڑی غلطی کرے گی اور اس سے ملکی سیاست ہو نقصان پہنچے گا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا سو فیصد درست فیصلہ کیا،اور اس کے فیصلے نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی ایک فارن فنڈنگ پارٹی ہے۔۔ اس نے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور اکاؤنٹس چھپائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 34 غیر ملکی شہریوں اور 351 کمپنیوں سے فنڈز لیتی رہی،حکومت مصدقہ ثبوتوں پر ڈکلیریشن دے سکتی ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈ پارٹی ہے اور اگر سپریم کورٹ یہ ڈکلیریشن برقرار رکھتی ہے تو پارٹی تحلیل ہوجائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.