MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یانہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

1 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف نااہلی کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے درخواست صرف قابل سماعت ہونے کی حد تک سنی ہے ، اگر قابل سماعت ہوئی تو کیس آگے چلے گانہ ہوئی تو کیس ختم ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں لارجر بنچ کیس نے سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر بنچ میں شامل ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل حامد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے بیان حلفی میں اپنی بیٹی کا نام ظاہر نہیں کیا، عمران خان بطور پارٹی سربراہ بھی نہیں رہ سکتے ،عمران خان کی نااہلی کیلئے تمام حقائق درخواست میں درج ہیں ، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان نے پٹیشن میں ذکر کئے حقائق کا جواب نہیں دیاجس سے وہ تسلیم شدہ ہیں ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ابھی تک کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے انکار کیا نہ کچھ مانا، ابھی تک عدالت درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے سن رہی ہے ۔

- Advertisement -

وکیل نے عمران خان کی جانب سے جمع کرایا بیان حلفی پڑھا،وکیل نے کہاکہ عمران خان نے بشریٰ بی بی، قاسم خان اور سلمان خان کا ذکر کیا، عمران خان نے کہاکہ 2 بیٹے اپنے ماں کیساتھ رہتے ہیں اور وہ فنانشلی زیرکفالت نہیں، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ٹیریان کی ابھی شادی نہیں ہوئی، اسلامک لا میں وہ زیرکفالت ہوتی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کیا موقف ہے؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ماضی میں ثبوت کی عدم ثبوت کی وجہ سے اس قسم کی درخواستیں خارج ہو چکی ہیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر اظہار برہمی کیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہم نے درخواست صرف قابل سماعت ہونے کی حد تک سنی ہے ، اگر قابل سماعت ہوئی تو کیس آگے چلے گانہ ہوئی تو کیس ختم ہو جائے گا۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالتی فیصلوں کے مطابق جھوٹا بیان حلفی دینے والا 62 ون ایف کے تحت نااہل ہے،عدالت نے استفسار کیا اگر عدالت اس نقطہ پر پہنچ جائے کہ یہ بیان حلفی غلط تھاتو پھر کیا ہو گا؟حامد علی شاہ نے کہاکہ پھر وہ رکن اسمبلی بننے اور پارٹی ہیڈ رہنے سے نااہل ہو جائے گا۔

عمران خان نے پٹیشن میں ذکر کئے حقائق کا جواب نہیں دیاجس سے وہ تسلیم شدہ ہیں، وکیل درخواستگزار کے نااہلی کیس میں دلائل
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.