MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے پٹیشن میں ذکر کئے حقائق کا جواب نہیں دیاجس سے وہ تسلیم شدہ ہیں، وکیل درخواستگزار کے نااہلی کیس میں دلائل

0 182

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ابھی تک کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے انکار کیا نہ کچھ مانا، ابھی تک عدالت درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے سن رہی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں لارجر بنچ کیس نے سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر بنچ میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

درخواست گزار کے وکیل حامد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے بیان حلفی میں اپنی بیٹی کا نام ظاہر نہیں کیا، عمران خان بطور پارٹی سربراہ بھی نہیں رہ سکتے ،عمران خان کی نااہلی کیلئے تمام حقائق درخواست میں درج ہیں ، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان نے پٹیشن میں ذکر کئے حقائق کا جواب نہیں دیاجس سے وہ تسلیم شدہ ہیں ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ابھی تک کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے انکار کیا نہ کچھ مانا، ابھی تک عدالت درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے سن رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.