MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اشتہاری سے ملاقات، وزیراعظم کی اسحاق ڈار سے ملاقات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

4 395

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہاری افراد سے وزیراعظم کی ملاقات کے خلاف درخواست کو قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کو ان لوگوں سے ملنے سے روکا جائے جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وزیراعظم کو کیسے روکا جائے؟کون سی رٹ پٹیشن بنتی ہے؟ آپ کی درخواست قبل از وقت ہے، صرف خدشے پر کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی وطن واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان واپس آ جاؤں گا ۔اسحاق ڈار نومبر 2017 سے لندن میں مقیم ہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔
اسحاق ڈار مارچ2017 میں سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے جس کے بعد سے وہیں پر مقیم ہیں۔ نیب نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم قرار دیتے ہوئے اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کردیا تھا اور ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کر دیا تھا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار جب واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے ماہ جولائی میں وطن واپسی کی تیاری کر […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت […]

  3. […] آف پاکستان نے سابق وزیرِ خزانہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے دس لاکھ مچلکوں کے عوض وزیر خزانہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.