MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے پاک سعودی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے پر جلد دستخط کرنے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے پراتفاق کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سینیرحکام کے وفد نے وزیر داخلہ راناثنائ اللہ خان سے ملاقات کی ہے ۔
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھراور وزارت داخلہ کے دیگراعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی ۔سعودی سفارتکارحسن القحطامی کے قتل کی تحقیقات اورمجرمان کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا ۔
دوران ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے سیمتعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور پاک سعودی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے پر جلد دستخط کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے اور سعودی حکام کا پاکستان سعودی عرب تعلقات میں مزید مضبوطی کیلئے ہمہ جہت کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ۔
وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی انسانی امداد دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ کا کہناتھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سعودی سفارتکار کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد سے انتہائی ہمدردی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدداورمعاونت کی ہے۔ سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی۔ شکرگزار ہیں۔ سعودی حکام نے سفارتکار حسن القحطانی کے قتل کی تحقیقات پر اطمینان کااظہار کیا۔سعودی حکام نے مجرمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ کا شکریہ ادا کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.