ماضی میں کچھی کو تعلیم کے میدان میں محروم رکھا گیا، امن کو داؤ پر لگنے نہیں دینگے، یار محمد رند
بولان (مسائل نیوز) سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں ضلع کچھی کو تعلیمی میدان میں محروم رکھا گیا، خطیر رقم کے پروجیکٹ سے ضلع کچھی میں زیر تعمیر بوائز اور گرلز ڈگری کالج اور ہاسٹل تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جس سے ضلع میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر میں زیر تعمیر ڈگری کالج بوائز گرلز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سردارزادہ میر بیبرگ رند،وڈیرہ علی احمد رند،میر قطب الدین جتوئی،وڈیرہ تاجل رند،کونسلر وڈیرہ گلشیر رند اور دیگر عمائدین اور معززین بھی کثیر تعداد میں ہمراہ تھے۔سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے ڈھاڈر میں گرلز کالج ہاسٹل و بوائز کالج ہاسٹل کے زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق ادوار میں ضلع کچھی کو تعلیم سے محروم رکھا گیا جس کی وجہ سے ضلع میں تعلیمی پسماندگی کی شرح میں اضافہ ہوا انکا کہنا تھا کے میرے دور وزارتِ تعلیم میں پورے بلوچستان بلخصوص ڈسٹرکٹ کچھی بولان میں 150 ملین لاگت سے ڈگری بوائز کالج ہاسٹل اور 130 ملین لاگت سے ڈگری گرلز کالج ہاسٹل منظور کیے گئے جوکہ زیر تعمیر ہے جنکی تعمیراتی کام میں سست روی ہرگز برداشت نہیں کرینگے اور تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا زیر تعمیر بوائز گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کے بعد یہاں تعلیمی نظام میں جدت آئیگی ضلع کچھی کے تعلیمی نظام کی بہتری ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں جسکی اہم مثال شوران ایم سی آر ریزیڈینشنل کالج ہے جہاں بلوچستان کے دور دراز اضلاع تعلیم حاصل کررہے ہیں جوکہ جدید تقاضوں کے مطابق ہے ضلع کچھی کے تعلیمی نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں بوائز گرلز ڈگری کالج اور ہاسٹل کی تعمیر کے بعد یہاں بھی تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی اور ہماری نوجوان نسل تعلیم کی زیور سے آراستہ ہوکر ملک قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع میں چند ماہ سے خصوصاًڈھاڈر، بالاناڑی اور بھاگ میں امن امان کی مخدوش صورتحال ہے جس سے عوام غیر محفوظ ہیں اس ضمن میں ڈی سی کچھی اور ایس ایس پی کچھی کو ہدایت جاری کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کریں اور ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ضلع کچھی کے امن کو داؤ پر لگنے ہرگز نہیں دینگے جرائم پیشہ عناصر کی مذموم کاروائیوں سے علاقے کے عوام میں خوف پایا جاتا ہے انکی جان مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے قبل ازیں سردار یار محمد رند نے زیر تعمیر ڈگری کالج بوائز اور گرلز کالج ہاسٹل کا تفصیلی معائینہ کیا جہاں ایس ڈی او محکمہ بی اینڈ آر حق نواز مری نے انہیں تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔
- Advertisement -