MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی کھلاڑیوں کو 20 کروڑ روپے سے زائد کے انعامات، پارلیمنٹ میں تفصیلات پیش

0 14

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت نے مالی سال 2024-25 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 20 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے نقد انعامات دیے۔ یہ تفصیلات حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں، جن میں مختلف کھیلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں اور کوچز کے انعامات کی مکمل تفصیل شامل تھی۔

پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے دستاویزات کے مطابق، قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سب سے زیادہ رقم، یعنی 15 کروڑ 20 لاکھ روپے نقد انعام کے طور پر دی گئی۔ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقد انعام ملا۔ عالمی سنوکر چیمپیئن محمد آصف کو عالمی ٹائٹل جیتنے پر 25 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے احسن رمضان کو 5 لاکھ روپے نقد انعام ملا، جبکہ سارک اسنوکر چیمپییئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے محمد آصف کو 5 لاکھ اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے محمد نسیم اختر کو ایک لاکھ روپے دیے گئے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ساؤتھ ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں مختلف کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 14 لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعامات دیے گئے۔

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 30 لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعام فراہم کیا گیا۔ ایشین جونیئیر اسکواش چیمپیئن شپ میں کامیاب کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے اور ورلڈ انڈر 23 انفرادی اسکواش چیمپیئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو 75 لاکھ روپے نقد انعامات دیے گئے۔

ایشین اوپن عالمی ٹائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق یہ انعامات نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دیے گئے بلکہ پاکستان کے کھیلوں کے شعبے کو مضبوط کرنے کی کوشش بھی ہیں۔ انعامات سے کھلاڑیوں کی محنت کی قدر بڑھے گی اور نئی نسل کو کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.