راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کی روات اور بارہ کہو تک توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد (مسائل نیوز) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کی روات اور بارہ کہو تک توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے بارہ کہو اور روات میٹرو بس منصوبے کیلئے رقم مختص کردی۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق بارہ کہو فیض آباد میٹرو بس کیلئے بجٹ میں 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ،روات فیض آباد میٹرو بس منصوبے کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ،بارہ کہو فیض آباد میٹرو سروس پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی ،روات سے فیض آباد میٹرو بس منصوبے پر بھی 10 ارب روپے لاگت آئے گی،نیو اسلام آباد میٹرو بس آپریشنز اور منٹینس کیلئے 350 ملین مختص کئے گئے