MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گورنر بلوچستان سے مولانا لونی کی ملاقات‘ سانحہ سائنس کالج کے امور پر تبادلہ خیال

1 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولناعبدالقادر لونی کے قیادت میں وفد گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کیا وفد میں ضلع کوئٹہ کے امیر مولناقاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی سیدعبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی صوبائی سیکرٹری مالیات مولنا حافظ عبدالواحد ہاشمی شامل تھے

- Advertisement -

ملاقات میں سائنس کالج بم دھماکے میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات ،جے آئی ٹی کے رپورٹ،شہداءاور زخمیوں کے معاوضہ اور بہتر علاج معالجہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بے حسی سے بار بار دالخراش واقعہ پیش آتی ہے سانحات کی تحقیقات ہمیشہ سردخانے کی شکار ہوئے ہیں قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلایا جائے

اگر ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سڑکوں پر کارکن نکل آئیں گے اداروں کی موجودگی اور سی سی ٹی وی کیمروں میں بم دھماکے ہوتے ہیں لیکن ملزمان کی تعین نہیں ہوتی بلوچستان میں ہمیشہ سانحات کی تحقیقات ردی کی ٹوکری میں پھینکا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال عدم حاضری اور غفلت سے ہمارے کارکن شہید ہوئے ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود سنئیر ڈاکٹرز غائب تھے ٹراما سینٹر میں زبوں حالی اور علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر دل خون کے آنسوں روتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.