بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
لاہور(مسائل نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے سٹار بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی سے ایک اہم اعزاز چھین سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا میچ اتوار میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا تاہم میچ کا انحصار موسم کی صورتحال پر ہے کیونکہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
- Advertisement -
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جو ویرات کوہلی سے کئی اعزاز چھین چکے ہیں اور اب ایک اور اہم اعزاز چھیننے کے قریب ہیں۔ پاکستان کے ابتدائی بیٹر کے پاس بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 8 میچز ہیں، اگر بابر اعظم اگلی 8 اننگز میں 269 رنز سکور کر لیتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی سے ٹی ٹونٹی میں تیز ترین 3500 رنز بنانے کا اعزاز چھین کر اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے 96 ٹی ٹونٹی اننگز میں 3500 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ بابر اعظم اب تک 92 میچز کی 87 اننگز میں 3231 رنز بنا چکے ہیں، اگر پاکستانی کپتان اگلی 8 اننگز میں 269 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ تیز ترین 3500 ٹی ٹونٹی رنز بنانے میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہوتا تو آئی سی سی کو ایک محتاط انداز کے مطابق 7 ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔
[…] کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ٹی […]