MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے عمران خان نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

0 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے روز پی پی 1سے لیکر پی پی 50تک صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان براہ راست پنجاب کے صوبائی حلقوں کے امیدواروں سے انٹرویو کریں گے، پی پی ایک سے 50 تک میں راولپنڈی ، اٹک، بھکر، چکوال جہلم، خوشاب اوردیگر اضلاع کے امیدوارانٹرویو دیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہوتے ہی ٹکٹوں کا حتمی اعلان بھی کردیا جائے گا، عمران خان براہ راست امیدوار کی اہلیت کا خود جائزہ لیں گے، پارٹی اورکارکنوں کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا، پارٹی تمام حلقوں بارے شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے قیادت کو پہلے ہی آگاہ کرچکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.