پیٹرول بحران کے معاملے پر آئل کمپنیوں اور اوگرا افسران کے خلاف کارروائی
لاہور (مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیٹرول بحران کے معاملے پر آئل کمپنیوں اور اوگرا افسران پر کارروائی کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے کو درخواست گزار عسکر آئل سروسز پرائیویٹ لمٹیڈکے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا،عدالت نے وفاقی حکومت سے 3 نومبر کو جواب طلب کرلیا،عدالت نے ایف آئی اے کے مقدمات درج کرنے کے متعلق ریلیف دینے کی استدعا مسترد کردی،درخواست گزار کمپنی نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پٹرول بحران پرایف آئی اے کوکاروائی کاحکم دیا جبکہ ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے پٹرول بحران پر ایف آئی اے کو آئل کمپنیوں کے خلاف جاری کارروائی پر حکم امتناعی جاری کیا اس کے باوجود ایف آئی اے نے اپیل کنندہ کیخلاف کے خلاف مقدمہ درج کیا، آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت کاروبار کرنا ہر شہری کا حق ہے، ایف آئی اے نے کسی شکایت کے بغیر کارروائی کی اور دفاتر سیل کئے، ایف آئی اے کے پاس پٹرول بحران معاملے پر کارروائی کا اختیار نہیں،پٹرولیم کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اختیار صرف اوگرا کے پاس ہے، استدعا ہے کہ ایف آئی اے کا آئل کمپنی کے خلاف مقدمات درج کرنے اور دفاتر سیل کرنے کا اقدام کالعدم قرارندیا جائی
[…] زائد آئل ٹینکرز قومی شاہراہوں پر پھنس گئے، ملک میں پیٹرول بحران کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرزمالکان نے ملک میں […]