MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،نذر محمد بلوچ

2 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی (ویب ڈیسک)صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی کیلئے محتسب بلوچستان کا ادارہ فعال کردار ادا کر رہا ہے لہذٰا اس ضمن میں وکلاءبرادری سمیت معاشرے کے ان تمام باشعور افراد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سرکاری محکموں میں بدانتظامی، کرپشن و دیگر مسائل کےحل اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی میں معاونت فراہم کریں

تاکہ صوبائی محتسب ادارہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سبی میں گورنینس پالیسی پروجیکٹ کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میں سبی بار کے وکلاءمعززین اور سیول سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی محتسب کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر غلام سرور براہوئی، محتسب دفتر کے ڈائریکٹر سعید احمد شاہوانی،

- Advertisement -

رجسٹرار سید محمد علی، گورنینس اینڈ پالیسی پروجیکٹ کے نمائندے طارق خان ، شیراز خان اور پروٹوکول آفیسر آفتاب احمد و دیگر شامل تھے۔ واضح رہے کہ Role and Function of Provincial Ombudsman Balochistan کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کا مقصد لوگوں کو محتسب ادارے کی اہمیت، افادیت اور مقصد کے بارے میں آگاہی فراہم کیا جانا ہے، اس موقع پر سمینار سے اپنے خطاب میں وفاقی محتسب ایسوسی سیٹ ایڈوائزر غلام سرور براہوئی،

رجسٹرار سید محمد علی و دیگر نے محتسب ادارے کی جانب سے فراہمی انصاف کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محتسب ادارے کی محنت اور کاوشوں کی بدولت عوام کو انکی دہلیز پر مفت انصاف کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے لہذٰا اس حوالے سے عوام اپنی شکایات ریجنل دفاتر یا بذریعہ فون رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.