MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عطااللہ تارڑ نے مونس الہیٰ کو چیف منسٹر کا بگڑا ہوا بیٹا کہہ دیا

3 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال چیف منسٹر کا بگڑا ہوا بیٹا ہونا کوئی سرکاری عہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھ سکتا ہوں وزیراعلی کا بیٹا کس حیثیت میں بات کر رہا ہے۔عطا اللہ تعالی نے کہا کہ زیادہ ردعمل نہ دکھائیں آپ سے اس پر معذرت خواہانہ ہو رہے ہیں جو شہباز گل نے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی طرف سے ابھی تک شہباز گل کے بیانات کی کوئی مذمت نہیں آئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری شہباز شریف نے لگائے تھے۔میں نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو اوون کیا اور انہیں دل سے لگایا،انتقام لینے کے خلاف ہوں اس پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا،لوگوں نے میری کارکردگی کا پوچھنا ہے ،انتقام پر وقت کا ضیاع ٹھیک نہیں سمجھتا۔
وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے ،میں نے ہی پہلے وہاں آئی جی اور چیف سیکریٹری کو بھیجا۔ چیف سیکریٹری سے کہا وزیراعظم جو اعلان کریں اس پر ہم نے بھی عمل کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ہم نے سیکیورٹی دینی ہے کیوں نہیں دیں گے ۔وزیرداخلہ پنجاب کے ساتھ جو سیکیورٹی تھی وہ ساتھ گئی ،ہم نے قانونی کام کیا۔ پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں۔
میں نے شہبازگل کے بیان کے خلاف بیان دیا۔پی ٹی آئی کی قیادت کو شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے،ادارے ہمارے ہیں ان کے خلاف بیان مناسب نہیں ،شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا۔سیاسی مخالفت چلتی رہتی رہے گی ،ملک اور صوبے کے مفاد پر کوئی تناو نظر نہیں آئے گا،طلال چودھری نے عدالت کے خلاف بات کی سزا ہوئی اور نااہل ہوکر بیٹھ گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہاہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے […]

  2. […] (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے لاہور میں ان کے گھر پولیس کے چھاپے پر ردعمل دے دیا۔ […]

  3. […] نیوز) وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے صوبے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.