MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کابینہ میں عوامی نوعیت کے فیصلے کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے عوامی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھنے،صوبے میں یکساں ترقی اور خوشحالی کے عمل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اور حکومتی امور کی بروقت انجام دہی کیلئے ہر پندرہ دن کے بعد صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کے فیصلہ کیا ہے

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کی صدارت میں منگل کے روز ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹل طریقہ کار سے محفوظ بنانے، پٹوار کے نظام کو مرکز ِ سہولیات میں تبدیل کرنے کیلئے کابینہ نے لینڈ ریونیو ایکٹ 1967اور ای اسٹمپ رول 2021میں ترامیم کی منظوری دیدی جس کے تحت جو بھی شخص اراضی کی خریدوفروخت کرے گا وہ براہ راست مرکز سہولیات کی خدمات سے استفادہ کرسکے گا۔

کابینہ نے صوبے میں جنگلات کو تحفظ دینے، جنگلی حدود میں تجاوزات کے خاتمے جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کیلئے فورس قائم کرنے اور جنگلات اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والوں پر سزائیں اور جرمانے عائد کرنے کیلئے ڈرافٹ بلوچستان فاریسٹ ایکٹ 2021کی منظوری دیدی جو سابقہ فاریسٹ ایکٹ 1927اور بلوچستان فاریسٹ ریگولیشن 1890کی جگہ لیتے ہوئے پورے بلوچستان میں یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.