MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صحت کارڈ سے صحت کے نظام میں انقلاب آئےگا، وزیراعظم

0 360

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بہاولپور (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے تاحیات نااہلی ختم کرنے کےلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرنے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بار ایسوسی ایشن کہتی ہے کہ جھوٹ بول کر باہر جانے والے کو پھر سے موقع دینا چاہیے ،3 بار وزیر اعظم بننے والا لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں اربوں روپے کی پراپرٹی میں رہ رہا ہے،

- Advertisement -

ان کی دولت کے بارے میں سوال کیا جائے تو کہتے ہیں میرے بچوں سے پوچھو، بچوں سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں،جب تک قوم ساتھ نہیں دے گی تب تک قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی، صحت کارڈ سے ہمارے ملک کے صحت کے نظام میں انقلاب آئے گا، ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے چھوٹے سے چھوٹے شہروں اور گاﺅں میں بھی پرائیوٹ سیکٹر ہسپتال بنانے جائے گا،

پچھلے 3 سالوں میں کورونا کے دوران صحت اور معاشی انتظامات کو بہتر انداز میں سنبھالنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست 3 ممالک میں شامل رہا جس پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،انشااللہ اگلی بار جب آپ سے ملاقات ہوگی تو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے افتتاح کے لیے آﺅں گا۔ منگل کو بہاولپور ڈویژن کےلئے نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 18 سال کی عمر میں جب میں برطانیہ گیا تو مجھے پہلی دفعہ فلاحی ریاست دیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.