نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے فرنچائز لیگز کیلئے ٹرینٹ بولٹ کو سینٹرل کانٹریکٹ سے آزاد کردیا
آکلینڈ (مسائل نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ نے بدھ کے روز کہا کہ فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کے سنٹرل کنٹریکٹ سے فارغ ہونے کے بعد بلیک کیپس کے ساتھ “نمایاں طور پر کم کردار” ہوگا۔ 33 سالہ پیسر اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہے اور خود کو ڈومیسٹک لیگز میں کھیلنے کے لیے دستیاب بنانا چاہتا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹرینٹ بولٹ کو اپنے سینٹرل کنٹریکٹ سے رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں، جبکہ خود کو ڈومیسٹک لیگز کے لیے بھی دستیاب کر سکیں۔
بولٹ ویسٹ انڈیز کا دورہ شیڈول کے مطابق مکمل کریں گے۔ بولٹ نے 2011ء سے اب تک 78 ٹیسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 317 وکٹیں جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی سطح پر 169 اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 62 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
بولٹ کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے واقعی ایک مشکل فیصلہ رہا ہے اور میں اس مقام تک پہنچنے میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
- Advertisement -
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلنا بچپن کا خواب تھا اور مجھے ہر اس چیز پر بہت فخر ہے جو میں گزشتہ 12 سالوں میں بلیک کیپس کے ساتھ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہوں۔ بولٹ نے کہا کہ بالآخر، یہ فیصلہ میری بیوی گیرٹ اور ہمارے تین نوجوان لڑکوں کے بارے میں ہے۔ بولٹ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس اقدام سے ان کے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کی بڑی خواہش رکھتا ہوں تاہم میں اس حقیقت کا احترام کرتا ہوں کہ سینٹرل کانٹریکٹ نہ ہونے سے میری سلیکشن کے امکانات متاثر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تیز گیند باز کی حیثیت سے میں جانتا ہوں کہ میرا کیریئر محدود ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس اگلے مرحلے میں جانے کا صحیح وقت ہے۔ ٹرینٹ بولٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں سر رچرڈ ہیڈلی، ڈینیئل ویٹوری اور ان کے نئے گیند کے ساتھی ٹم ساؤتھی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔
[…] نیوز) نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کے دسمبر 2022ء سے جنوری 2023ء میں شیڈول پاکستان کے دورے سے […]