MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری نے فیصل واوڈا کے بیان کی تردید کر دی

1 498

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فیصل واوڈا کے بیان کی تردید کر دی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم جماعت کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ وزیراعظم کے علم میں تھا اور ان کی منظوری سے ہوا تھا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فیصل اوڈا کابینہ کا حصہ نہیں ہیں،مجھے نہیں پتہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔
یہاں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومتی وزرا کو معاہدوں کو اون کرنے اور ملبہ وزیراعظم عمران خان پر نہ ڈالنے کا مشورہ دیا تھا۔حکومتی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ 2020ء میں ہونے والے معاہدے کے بارے میں وزیراعظم کو علم نہیں تھا یہ معاہدہ غلط سائن ہوا تھا۔

- Advertisement -

اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزرا کو چاہئیے کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو اون کریں اور وزیر اعظم پر معاملہ نہ ڈالیں۔

طاقت کوئی حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں۔ فوری حل یہی ہے کہ امام کعبہ اور روضۂ رسول کے نگران سے رابطہ کیا جائے۔ بعد میں تمام مسلمان ملک مل جل کر کوئی مستقل حل نکال سکتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ریاست نے ایک عرصے تک کالعدم تحریک لبیک کو بات چیت سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس تنظیم نے تشدد کا راستہ اپنایا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ شواہد ہیں کہ ٹی ایل پی کی بیرونی مدد بھی کی جارہی ہے، آج جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں حکومت کے ساتھ عسکری ادارے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے مظاہرین سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت ہر حال میں احتجاج اور دھرنے کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے لیے رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.