MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرالنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا،وزیر اعلی بلوچستان

1 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)گوادر کو حق دو تحریک کے مطالبات تسلیم ،دھرنے کے سربراہ مولاناہدایت الرحمن اور حکومت بلوچستان میں تحریری معاہدے کے بعد دھرنے کے شرکاءنے ایک ماہ سے جاری دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جمعرات کو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج کامیاب رہا، ہم نے حکومت سے اپنے مطالبات منوا کر ان پر عملدرآمد کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں حکومتی وفد نے تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے ساتھ مذاکرات کیے جس میں چیک پوسٹوں،

غیر قانونی ماہی گیری کے خاتمے اور مقامی سطح پر سرحدی تجارت کی بحالی سمیت بیشتر مطالبات کے حل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزرا ظہور احمد بلیدی، سید احسان شاہ نے دھرنے میں جاکر گوادر کو حق دو تحریک کے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ آپ لوگوں کی جدوجہد کی وجہ سے آپ کو کامیابی ملی۔ جن چیزوں کو آپ لوگ محسوس کر رہے تھے

- Advertisement -

ہم نے بھی ان کو محسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنی جدوجہد کی اور ہم نے اپنے طور پر ان ہی مطالبات جو آپ کر رہے ہیں، کے حل کے لیے جدوجہد کی۔ہم نے چیک پوسٹس پر لوگوں کی تذلیل، ٹرالنگ کے خاتمے اور سرحد سے کاروبار کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا اور جن لوگوں نے حلف اٹھانے کے بعد میری اسمبلی کی تقریر سنی ہے۔ اس میں بھی میں نے ان مسائل کو سامنے رکھا تھا۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج کے بعد ٹرالنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کے علاوہ بھی گوادر کی ترقی کے لیے کام ہورہا ہے جس کا نتیجہ جلد لوگوں کے سامنے آئے گا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے بتایا کہ حکومت نے ہمارے بیشتر مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور ان میں سے کئی پر پیشرفت بھی شروع ہوگئی ہے، حکومت نے ہمارے ساتھ مطالبات پر عملدرآمد سے متعلق باقاعدہ طور پر تحریری معاہدہ کیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.