MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلسل نوڈلز کھلانے پر ناراض شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

1 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز) بھارتی شہری نے کھانے میں مسلسل نوڈلز دینے پر بیوی کو طلاق دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق میاں بیوی میں علیحدگی ہونا کسی بھی ملک میں مہذب نہیں مانا جاتا اس کے باوجود کسی نا کسی ٹھوس وجہ کی بنیاد پر میاں بیوی آپس میں طلاق جیسا سخت فیصلہ لینے پر

- Advertisement -

مجبور ہوجاتے ہیں۔تاہم بھارتی شہری نے حیران کن وجہ پر اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایم ایل رگھوناتھ نے طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوڈلز کھلانے پر طلاق کا معاملہ بلاری ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش آیا، جہاں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اہلیہ کو معلوم ہی نہیں کہ کھانے کیسے بنتے ہیں وہ تو صبح ناشتے، ظہرانے اور رات کے کھانے میں بس نوڈلز ہی دیتی ہے۔شوہر نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی مارکیٹ گئی اور اشیا ضروری خریدنے کے بجائے صرف نوڈلز خرید کر لے آئی اور تین اوقات کھانے میں صرف نوڈلز ہی دے رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے دونوں میاں بیوی کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی مگر دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نے اپنی بیٹی کی شادی کے دوران مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.