MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر اور حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

5 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر اور حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پولیس کو دونوں رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظورکی ہے۔پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات میں اسد قیصر اور حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کرائیں۔

- Advertisement -

دو روز قبل لانگ مارچ کے دوران جلاؤ گھراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران جلاؤ گھراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ بابر اوعوان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی 5 ،5 ہزار روپےمچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی تھی۔سیشن کورٹ اسلام آبا د نےاسد عمر اورقاسم سوری کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ عدالت نے فیصل جاوید ، خرم نواز اور علی نواز اعوان کی بھی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔
چند روز قبل اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 16 مقدمات درج کیے گئے تھے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، زرتاج گل ، علی امین گنڈا پور اور خرم نواز کے نام بھی شامل ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف راستوں کی بندش، کار سرکار میں مداخلت ، پولیس پر حملہ اور املاک کو نقصان پہنچنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات تھانہ آبپارہ ، تھانہ ترنول ، کوہسار، بہارہ کہو، رمنا، سیکرٹریٹ اور تھانہ لوہی بھیر میں درج کیے گئے ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دور ان جلائو گھیرائو،توڑ پھوڑ پر تھانہ کراچی کمپنی میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف چھٹا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ میں عمران خان،شاہ محمود قریشی،اسد عمر،علی نواز،فیصل جاوید،علی امین گنڈا پور،راجہ خرم نواز ،سیف اللہ نیازی،ملک رفیق،شیریں مزاری،زرتاج گل ملزمان نامزد کئے گئے ہیں ،مقدمہ میں دو سو نامعلوم افراد کو بھی ملزم ظاہر کیا گیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے حکومت مخالف ریلی نکالی،نعرہ بازی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی،ملزمان کو منع کرنے پر مشتعل ہو کر پولیس سے مزاحمت کی،ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا،سرکاری و پرائیویٹ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے پتھراؤ سے سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا،ایف آئی آر سب انسپکٹر سید عاصم غفار کی مدعیت میں درج کی گئی۔
علاوہ ازیں سرگودھا میں 25 مئی کو لانگ مارچ میں شرکت کے لئے موٹروے کی جالیاں کاٹ کر گاڑیاں موٹروے پر چڑھانے اور پولیس پر دھاوا بول کر ڈی ایس پی کی گاڑی کے شیشے توڑنے،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر دس نامزد اور 60 نامعلوم شرکا قافلہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرنے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان بچے […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی […]

  5. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہیلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.