MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش سستی یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگی ہوگئیں

0 336

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش سستی اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی ہوگئیں۔ادارہ شماریات نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ کے ریٹ جاری کردیے جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں اشیا سستی اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپردال مسور اوپن مارکیٹ کی نسبت 11 روپے 78 پیسے فی کلو مہنگی ہے، اوپن مارکیٹ میں ایک کلو دال مسورکی قیمت 298 روپے 22 پیسے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر 310 روپے کلو ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپر سفید چنا اوپن مارکیٹ کی نسبت 10 روپے 24 پیسے مہنگا ہے، اوپن مارکیٹ میں سفیدچنا فی کلو 309 روپے 76 پیسے ہے ،یوٹیلیٹی اسٹورزپر 320 روپے کلو ہے۔اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورزپرباسمتی چاول اورسیلہ چاول بھی اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.