MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دسمبر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ممکن نہیں

0 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ممکن نہیں۔2023 میں سلیکشن نہیں الیکشن ہوگا۔مارچ 2023 میں الیکشن کرانا اپوزیشن کی خواہش ہے جو پوری نہیں ہو گی۔عمران خان عوام کے سامنے ایکسپوز ہونا شروع ہو گئے۔
ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا جنرل باجوہ کی مجھ سے یا چوہدری سالک سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ووٹ کا مسئلہ ہوا تو میں نے سالک کو کہا آپ پہلی دفعہ ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں، آپ اللہ کو حاضر و ناظر جان کر ووٹ ڈالنا ہے۔پی ٹی آئی کی طرف سے حکومت کو مذاکرات کی باضابطہ پیشکش نہیں ہوئی۔عمران خان قبل از وقت انتخابات کے مطالبہ سے بھی جلد یوٹرن لے لیں گے۔
پی ٹی آئی کو اس دفعہ وہ سپورٹ نہیں جو 2018 میں تھی،2023 میں سلیکشن نہیں الیکشن ہو گا۔قبل ازیں سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ الیکشن اگست کے بعد ہوں گے، امیدواروں کو ٹکٹ نواز شریف جاری کریں گے ۔ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، اگست 2023 میں حکومت کی مدت پوری ہوگی، حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔
ایازصادق نے کہا کہ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ آرہا ہے، مارچ سے جون تک اسمبلیاں توڑنا ناممکن نظرآرہا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوازشریف جنوری میں واپس آئیں گے، ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت بھی نواز شریف پاکستان میں موجود ہوں گے۔ایازصادق نے کہا کہ اسلام آباد کے شاپنگ مال کو غلط وقت پرسیل کیا گیا، اس کوپہلے ہی سیل کرنا چاہیے تھا۔اعظم سواتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو رہا ہونا چاہیے مگران کوخود پرکنٹرول کرنا چاہیے، قانون اپنا راستہ خود اختیارکرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.