ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ فواد چودھری نے سوالات اٹھا دیے
لاہور (مسائل نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جج صاحبان کو 5 سال کیلئے لا سکول بھیجنا چاہیے تاکہ قانون پڑھ سکیں۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پہلے لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دیں، اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لا سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔
[…] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہو چکا ہے، ہم تو […]
[…] تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں […]
[…] نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے […]