پی ایس ایل 7؛ پشاور زلمی نے آخری لمحات میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ 7 کے دوسرے میچ میں شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے آخری لمحات میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
- Advertisement -
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احسن علی اور ول اسمیڈ نے 155 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، جس کے باعث سرفراز الیون نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے، ول اسمڈ بدقسمتی سے سنچری سے تین رنز پہلے 97 پر آو¿ٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ایک وقت میں ملک الیون کی میچ پر گرفت کمزور نظر آئی،
مگر حسین طلعت نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح کے لیے راہیں ہموار کیں۔حسین طلعت 17ویں اوور میں آو¿ٹ ہوئے تو زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور انیسویں اوور میں آخری تین گیندوں پر 16 رنز حاصل کر کے میچ کے پانسے کو پلٹا۔ زلمی نے 191 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندوں پہلے حاصل کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز احسن علی اور وِل اسمیڈ نے کیا اور 12 اوورز میں 8.70 کی اوسط سے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز اسکور کیے۔