MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، مبین خان خلجی

1 656

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر مبین خان خلجی سے بلوچستان یوتھ اتحاد کے چیئرمین ملک بلال خان بڑیچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ۔ وفد میں بلوچستان یوتھ اتحاد کے وائس چیئرمین میر حمید رند، مرکزی چیف آرگنائزر خرم اختر، فائنانس سیکرٹری گلزار لانگو، آفس سیکرٹری وحید خان خلجی اور منیجنگ کمیٹی ممبر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ جہانگیر لانگو شریک تھے۔ ملاقات میں چیئرمین بلوچستان یوتھ اتحاد کی زیر قیادت وفد نے صوبائی وزیر مبین خان خلجی کو کوئٹہ شہر کے قدیم کاسی قبرستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بلال خان بڑیچ نے

- Advertisement -

کہا کہ کاسی قبرستان شہر کی قدیم ترین قبرستان ہے صوبے کے غیور عوام کے آباﺅ اجداد مدفون ہے ۔ کاسی قبرستان اس وقت شدید خستہ حالی کا شکار ہے۔ بارش ہونے کے بعد پانی سیلابی شکل اختیار کرکے قبرستان میں موجود قبروں کو گھیر لیتی ہے ۔ نکاسی آب کا صحیح نظام نہ ہرنے کی وجہ سے قبریں منہدم ہونا شروع ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید تشویش لاحق ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مبین خان خلجی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائینگے۔

عوام نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں ووٹ دےکر اسمبلی میں اپنی اور علاقے کے نمائندگی کیلئے اسمبلی بھیجا ہے۔ انشاءاللہ عوام کی اُمیدوں پر پورا اتریں گے۔ بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔صوبائی وزیر مبین خان خلجی نے وفد کے مسائل غور سے سُنیں اور انکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر و صوبائی وزیر معدنیات مبین خان خلجی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ بزرک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.