MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح پر! ٹرمپ کی پالیسیوں کا کمال یا سرمایہ کاروں کی نئی لہر؟ جانیں حقائق

0 105

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے اتوار کے روز اپنی بلند ترین سطح کو چھو لیا اور اس کی قیمت تقریباً 2.8 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 689 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اگست 2025 کے وسط میں بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 480 ڈالرکی ریکارڈ سطح پر تھی جوکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی طرف سے نرم قوانین اور بڑے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے ممکن ہوئی تھی۔

- Advertisement -

بٹ کوائن قدر میں مسلسل آٹھویں دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ امریکی شیئر مارکیٹ میں اضافہ اور بٹ کوائن سے منسلک ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) میں سرمایہ کاری کا بڑھتا رجحان تھا۔

بلومبرگ کے مطابق اس تازہ اضافے کی وجہ امریکی شیئر مارکیٹ کی ترقی اور بٹ کوائن سے منسلک ETFs میں سرمایہ کاروں کی نئی دلچسپی ہے۔

رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو واشنگٹن میں کرپٹو کے لیے سازگار ماحول کی وجہ سے ممکن ہوا جبکہ اکتوبر کا مہینہ روایتی طور پر بٹ کوائن کے لیے اچھا رہتا ہے جسے اکثر اپٹوبر کہا جاتا ہے کیونکہ پچھلے دس سالوں میں سے نو سالوں میں اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس سال بھی بٹ کوائن کی قیمت میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.