MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بارڈر سے ایف سی کے اختیارات ختم کرکے مقامی انتظامیہ کے سپرد کئے جائیں ،مولاناہدایت الرحمن

0 337

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنجگور(ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے پنجگور آمد کے بعد بسم اللہ چوک میں جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے رویے سے ہر کوئی مطمیئن نہیں ہے ہر چیک پوسٹ پر عوام کی تذلیل کی جاتی ہے بارڈر پر کاروباری لوگوں کی استحصالی تسلسل کے ساتھ جاری ہے بارڈر پر ایف سی کی موجودگی لوگوں کے کاروبار کو شدید نقصان ہے بارڈر سے ایف سی کے اختیارات ختم کرکے مقامی انتظامیہ کے سپرد کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی مذید تذلیل برداشت نہیں کریں گے

- Advertisement -

حق دو تحریک صرف بارڈر ساحل کی کاروبار پر نہیں بلکہ منشیات بھی ہماری تحریک کا حصہ ہے منشیات نے ہماری نسلوں کو کھولا کردیا ہے ہماری تحریک بارڈر پر آزادانہ کاروبار پر قدغن اور منشیات کے خلاف ہے انہوں نے کہا ہے کہ 16 جنوری تک معاہدوں پر عمل درآمد کرانے کا وعدہ کیاگیا ہے دیکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت اپنے وعدوں کی کس طرح پاسداری کرے گی واضح رہے جلسہ سے سابق صوبائی وزیر میر غلام جان بلوچ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر اشرف ساگر پیپلزپارٹی کے رہنما آغا شاہ حسین جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ سابق امیر مولانا نورمحمد مدنی زاکر شاہ فرہاد بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے بلوچستان کی حقوق اور انکی عدم فراہمی کے حوالے سے مختصر دورے کررہے ہیں اور آج وہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے بائی روڑ پنجگور پہنچنے پر 14 چوک پر جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی سماجی شخصیت نے انکا پرتپاک استقبال کیااور اسے گاڑیوں کے ایک جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا مولانا ہدایت الرحمن نے حق دو تحریک کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں درپردہ قوتوں کے آلہ کار بتانے والے یہ تو بتائیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.