MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان اسمبلی اجلاس، گیس پریشر میں اضافے اور نئے کنکشن پر پابندی ہٹانے کی قرار داد منظور

1 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے 2گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیاگیا، صوبائی اسمبلی نے صوبے میں گیس پریشر میں اضافے اور نئے کنکشن پر پابندی ہٹانے کی قرار داد منظور کرلی جبکہ خاران میں بی سی کے زون کے قیام کا توجہ دلاؤ نوٹس نمٹا دیا گیا،اراکین اسمبلی کا صوبے میں گیس پریشر کی کمی پر احتجاج ڈپٹی اسپیکر کا حکومت اور اپوزیشن کو اسلام آباد جاکر معاملے پر پیش رفت کرنے کا مشورہ، جمعیت کے رکن اسمبلی سید عزیز اللہ آغا اورصوبائی وزیر مبین خلجی کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹری صحت کی عدم موجودگی کے باعث ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ سیکرٹری صحت سوالات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے انہوں نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ سیکرٹری صحت کو آئندہ اجلاس میں طلب کریں۔ ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات کو آئندہ اجلاس کیلئے موخر کردیا۔ صوبائی مشیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کی عدم موجودگی کے باعث صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کی جانب سے مثبت یقین دہانی کرائی گئی جس پر ڈپٹی اسپیکر نے توجہ دلاؤ نوٹس کو نمٹا دیا۔ اجلاس میں بی این پی کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محکمہ داخلہ کی توجہ اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ رخشان ڈویژن کو قائم ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں لیکن تا حال بی سی کا زون قائم نہیں کیا گیاہے اور بی سی خاران کے اہلکاران کو مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے انہوں نے دریافت کیا کہ رخشان ڈویژن کا زون اب تک قائم نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں اور مذکورہ زون کو کب تک قائم کیا جائے گااسکی تفصیل فراہم کی جائیں۔ چیئر مین قادر علی نائل نے اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں کوئٹہ ڈومیسائل کو ختم کرکے لوکل سرٹیفکیٹ قرار دینے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.