اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اب صرف ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ تفسیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو آپ کر رہے ہو اُس کی مثال نہیں ملتی، عدلیہ سے گالی دھمکی اور دھونس سے ہر روز بیل تم لیتے ہو عمران خان صاحب یہ بیان دینے کے لئے بہت ساری بے شرمی چاہئے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ اب صرف اور صرف تمہیں اور تمہارے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے، پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کرنے اور عوام کو بے روزگار کرنے والے کرداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، مسلم لیگ ن اب صرف فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور اور ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خود کو معیشت کا چیمپئن سمجھنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، آئین شکنی بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے‘ ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پہلے ہی برباد کر دی گئی ہے اب الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں، اپنی آئین شکنی بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سمیت بہت سے عوام دوست منصوبے بند کرنے سے غریب پر بوجھ بڑھ رہا ہے، ان میں عام آدمی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، خود کو جو معیشت کے چیمپئن سمجھتے تھے آج کل منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ یہ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ […]