کوئٹہ میں رمضان سے قبل دکانداروں نے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا
کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا ،کھانے پینے کی چیزوں ،سبزیوں اور اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں دکانداروں نے من مانا اضافہ کر دیا سبزی منڈی میں پیاز150روپے فی کلو ، کھیرا 100روپے ،ٹماٹر50سے 60روپے ،آلو50روپے ۔لہسن اور ادرک 120روپے پاﺅ ،مٹر 140سے 150روپے ، بھنڈی130روپے سے 140روپے ، توری 150روپے ،کدو80روپے ،شلجم80روپے،بینگن70روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، رمضان المبارک سے قبل ہی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں نے کھانے پینے کی چیزوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کی قیمت خرید جواب دے چکی ہے، عوامی حلقوں نے انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گراں فروشی کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاءخورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
- Advertisement -