MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کسی بھی سرکاری ملازم کو ملکی آئین کی پامالی کا اختیار حاصل نہیں ، عبدالرحیم زیارتوال

1 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے نہتے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈےکس کے پرامن مشترکہ احتجاج پر لاٹھی چارج ،سخت ترین تشدد ،انھیں زخمی کرنے اور 50کے قریب ان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہے اور آئین پاکستان کے انسانی حقوق کے21 آرٹےکل جس میں انجمن سازی ،پارٹی بنانے،

- Advertisement -

اجتماع اور تقریر کرنے کی آزادی دی گئی ہے لیکن آج پولیس کا نہتے اور انسانیت کے مسیحا پر حملہ دراصل آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اور کسی بھی سرکاری ملازم کو ملکی آئین کی پائمالی کا اختیار حاصل نہیں ۔ وہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈ یکس کے پرامن مشترکہ دھرنے سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسلام آباد ڈی چوک اور ریڈزون میں 126دن مسلسل دھرنے ، سپریم کورٹ ، ملک کی پارلیمنٹ کو زبردستی بند کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی تھی اور دوسری طرف پرامن ڈاکٹرز کے احتجاج پر بلاجواز غیر قانونی تشدد اورگرفتاریاں موجودہ سلیکٹڈ حکومتوں کی دوغلی پالیسی اور عوام دشمن اقدامات کو ثابت کرتی ہے جو ہر صورت میں قابل مذمت اور قابل گرفت ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ اور اس کے چیئرمین محمود خان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.