MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضمنی انتخابات این اے 22، عمران خان کی کاغذات نامزدگی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

1 407

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ضمنی انتخابات این اے 22، عمران خان کی کاغذات نامزدگی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے عمران خان کی کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست خارج کردی ۔ضمنی انتخابات این اے 22 کیلئے عمران خان کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے۔این اے 22 مردان سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا ۔
عمران خان کے خلاف درخواست مردان کے رہائشی علی حیدر نے جمع کرائی تھی، درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لی گئی اشیاء کی قیمت اور ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے،جہلم میں القدرٹرسٹ کے لئے لی گئی زمین بھیٹیکس کاغذات میں طاہرنہیں کی،عمران خان القدر ٹرسٹ کے ممبر ہیں، عمران خان کے خلاف2014 سے مختلف کیسزبھی ہیں،عمران خان پرفارن فنڈنگ کے کیسز بھی ہیں، عمران خان صادق اور امین نہیں، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
تاہم اپیلیٹ ٹریبونل نے عمران خان کی کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔دوسری جانب این اے 22مر دان میں ضمنی انتحاب کے لئے پی ڈی ایم کے امیدوار نے ویلج کونسل پیپل سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔ سابق تحصیل کونسلرقیوم خان کے حجرے میں منعقد ہونے والے انتخابی جلسے سے این اے 20کے نامزد امیدوارمولانا قاسم خان نے کہا کہ عمرانی فتنے کو ٹھکانے لگاکر دم لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ این اے 22میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں معقول بینک ووٹ رکھتی ہیں یہاں سے پی ٹی آئی کی سیاست کاجنازہ نکل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 25ستمبر کا سورج پی ڈی ایم کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا۔اس موقع پر ویلج کونسل کی سطح پر پی ڈی ایم کے مشتر کہ انتخابی مہم کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا جبکہ چیف جسٹس نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.