MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی ہوئی تو حکومت نے تنخواہیں بھی بڑھادیں۔۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ۔۔موجیں لگ گئیں ملازمین کی

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اورروزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نےکہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہاہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں۔۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا پاکستان میںبھی اوپر جائیگا۔ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔ایک قوم کی طرح مل کرمشکلات کا سامنا کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.